پشاور، 16جولائی(اے پی پی):خیبرپختونخوا میں کرونا ٹسٹوں کی شرح میں 50 فیصد تک کمی، صوبہ کی 12 لیبارٹریوں میں ٹسٹوں کی استعداد 3800 ہے لیکن گزشتہ دو ہفتوں کے دوران روزانہ 1900 سے 2ہزار تک کرونا ٹسٹ کیے جارہے ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ ماہ روزانہ اوسطا 3ہزار ٹسٹ کئے گئے جبکہ اپریل میں روزانہ 550، مئی میں روزانہ 1400 ٹسٹ کئے جاتے تھے۔ اسی طرح اپریل میں کرونا سے روزانہ 4، مئی میں 10 اور جون میں 15 افراد جاں بحق ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مارچ سے لیکر اب تک کرونا کے ایک لاکھ 77 ہزار ٹسٹ کئے جا چکے ہیں، جون میں ٹسٹوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث روزانہ 500 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوتے تھے لیکن اب روزانہ 280 تک کیسز سامنے آرہے ہیں۔

وی این ایس ، پشاور