پشاور، 14اپریل(اے پی پی): سری لنکا میں چمپئن شپ، ٹریننگ کیمپ اور ایکسچینج پروگرام کیلئے گئے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی جن میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں، فضائی سروس معطل ہونے کی وجہ سے سری لنکا کے کیگل علاقہ کے ہوٹلز میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔ 18 روز سے پھنسے ان کھلاڑیوں نے حکومت پاکستان سے فوری وطن واپسی ممکن بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 اس حوالے سے کھلاڑیوں  نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ مکمل تعاون کر رہا ہے لیکن ہم جلد واپسی چاہتے ہیں، یہ چاروں کھلاڑی تین مختلف  مقابلوں میں نہ صرف  شریک ہوئے  بلکہ کامیابی  بھی حاصل کی۔

یاد رہے کہ  یہ  کھلاڑی 26 فروری سے 26 مارچ تک ایک ماہ کیلئے سری لنکا گئے تھے۔

اے پی پی/صائمہ حیات /قرۃالعین