پشاور، 14 جولائی(اے پی پی): خیبرپختونخوا میں کرونا کیسز اور اموات کا گراف گرنے لگا، رواں ماہ میں کرونا کیسز اور اموات کی شرح میں 40فیصد  کمی واقع ہوئی، صوبہ میں روزانہ اوسطا 300 کیسز اور 7 اموات ریکارڈ ہورہے ہیں۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں روزانہ 27 کیسز، اپریل میں 180، مئی میں 290 اور جون میں لاک ڈاون میں نرمی کے باعث کیسز کی شرح 470 تک پہنچ گئی لیکن جولائی کے پہلے ہفتے میں کیسز کی شرح کم ہوکر رہ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد اب بھی کرونا کے ٹسٹ کرنے سےکترا رہی ہے تاہم صوبے میں ساڑھے چار ماہ کے دوران ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد ٹسٹ کیے گئے۔

وی این ایس،پشاور