لاہور،5دسمبر(اے پی پی): 31ویں  ایڈ ایشیاء  کانفرنس   کے موقع  پر اے پی پی  سے خصوصی  گفتگو   میں چئیرمن ایڈ ایشیا

مکاؤ کیون بی نے کہا ہے کہ مکاؤ ایشیا کا نیا ممبر بنا ہے اور لاہور میں ہونے والی یہ کانفرنس انتہائی شاندار ہے جس میں دنیا بھر سے آئے   ایکسپرٹس  کو  اپنے تجربات شیئر کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنس ہم بھی اپنے ملک میں کروائیں گے کیونکہ ہمیں ایڈورٹائزنگ انڈسٹری میں بےپناہ اسکوپ نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2021 کی میزبانی مکاؤ کے حصے میں آئی ہے اور اس طرح کی کانفرنس  سے قوموں کو اپنے ملک کی تہذیب تمدن ثقافت کھیل سیر و تفریح دنیا کو دکھانے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہونے والی اس کانفرنس سے لوگوں کے تجربہ سے سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

اے پی پی /لاہور/حامد