ا سلا م آباد،13اپر یل (اے پی پی ): کرونا وائرس انسانی دل کے افعال میں بھی خرابیاں پیدا کر سکتا ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے اسسٹنٹ ڈاکٹر سید ناصر گردیزی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بلاشبہ بنیادی طور پر  نظام تنفس کو نقصان پہنچاتا ہے لیکن اس کی بعض اسٹڈیز سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ دل کو یا کسی بھی اور بڑے انسانی اعضاء کو متاثر کر سکتا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ کورونا کے مریض کے دیگر ٹیسٹس کے ساتھ ساتھ دل کے کچھ ضروری ٹیسٹ بھی کروا نے  چاہیں۔

اے پی پی /ناہید/حامد