اسلام آباد، 12 دسمبر(اے پی پی ): لاہور میں گزشتہ روز وکلاء کی جانب سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)  میں کیے گئے افسوسناک اور قابل مذمت  واقعے کے بعد  آج    پنجاب بار کونسل کی جانب سے صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا   اور   وکلا   مقدمات کی سماعت کے لیے پیش نہیں ہوئے جس  کے نتیجے میں ہزاروں مقدمات التوا کا شکار ہوئے اور سائلین کو کیسز کی پیروی میں مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب ڈاکٹر حضرات  بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے  اور ان کی جانب سے بھی مختلف ہاسپٹلز میں  احتجاج کیا گیا ہے   جس کے نتیجے میں    جڑواں  شہروں میں    ہزاروں  مریض  پریشانی کا شکار رہے  اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

زندگی کے 2 اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ افراد کی جانب سے ایسے رویے یقیناً ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہیں اور ایسے افسوس ناک رویے کی قیمت عوام کو چکانی پڑ  رہی ہے جو  شدید  موسم میں علاج اور انصاف جیسی بنیادی سہولیات کے لیے پریشانی کا شکار ہیں ۔

وی این ایس اسلام آباد