اسلام آباد ،6 جون (اے پی پی )؛پاکستان میں  چین کے سفیرنے  صدر عوامی جمہوریہ چین شی جن پنگ کا پیغام پڑھ کے سنایا، اس پیغام میں  دنیا بھر کے رہنماؤں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی تحفظ ماحول اور شجرکاری کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا گیا،پاکستان کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان نے ترجیحی  پولیسی کے تحت سر سبز پاکستان تحریک کا آغاز کیا چین پاکستان کے عزم کو سراہتا ہے اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر پاکستان کے  ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن کا کہنا تھا دس ارب درخت لگانے کے عزم اور ارادے  پر میں وزیراعظم کو سلوٹ پیش کرتا ہوں پاکستان میں درختوں کو لگانے کے لئے ایک بڑی مہم جاری ہے میں بالخصوص مینگروز  کے جنگلات ا  گانے پر وزیراعظم عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں یہ جنگلات ساحلی علاقوں میں ماحول دشمن کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرنے کا اہم ذریعہ ہے حقیقت میں ہم برطانیہ میں دس ارب درخت لگانے کا وعدہ نہیں کر سکتے اگرچہ یہاں لاکھوں درخت موجود ہیں صدر اکنامک فارم بورج برینڈے کا کہنا تھا پاکستان جیسے ملک کی جانب سے ماحول کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور جامع اقدامات پوری بین الاقوامی برادری کے لیے قابل تقید ہے پاکستان نے  دس ارب درخت لگانے کا پروگرام بھی شروع کیا ہے جو نہ صرف جنگلی حیات کے قدرتی مسکن میں واپسی بلکہ ماحول دوست روزگار کی فراہمی کا ایک ذریعہ بھی ہے پاکستان اولین ممالک میں بھی شامل ہے جس نے ماحول دوست بانڈ شروع  کیے ہیں۔