ملتان ، 04اگست(اے پی پی ):پارلیمانی سیکرٹری وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب  اور ممبر کشمیر کمیٹی پنجاب مہندرپال سنگھ نے  کشمیر میں ہندوستانی حکومت اور بھارتی فوج کی ظلم اور بربریت  کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے  خصوصی ویڈیو پیغام میں   مقبوضہ  کشمیر میں  جاری  انسانی  حقوق کی سنگین  خلاف ورزیوں کی  شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں  نے  اقوام  عالم  اور عالمی  اداروں   سے ا پیل   کی  ہے کہ وہ   مقبوضہ کشمیر کی عوام  کو   ان  کا حق  آزادی  دلانے  میں  اپنا کردار ادا کرے ۔

اے پی پی /ملتان/حامد