اسلا م آباد،29جو لا ئی(اے پی پی):دولت مشترکہ پا رلیما نی ایسو سی ایشن برائے ایشین ریجن کی پا نچویں کا نفرنس آج سے اسلا م آباد میں شروع ہو رہی  ہے  جس کی صدارت کے فرائض  اسپیکر قومی اسمبلی سرانجام دیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کا نفرنس میں شرکت معزز مہما نو ں کے نا م اپنے پیغام میں کہا کہ جنو بی ایشیا ءکے اراکین پا رلیمنٹ ،پا کستان کی وفاقی اور صوبائی اسمبلیو ں کے اراکین دنیا کے مختلف حصوں سے پا نچویں دولت مشترکہ ایسوسی ایشن برائے ایشیا ءریجن میں شرکت کر نے والوں کو خوش آمدید کہنا میرے لیے با عث مسرت ہے ۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے  کانفرنس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی  کرتے  ہوئے پیغام  دیا کہ ممبر مما لک کی پا رلیما نو ں کی کا نفرنس میں بھر پور شرکت خو ش آئند ہے اور پا کستان کے جمہو ری عمل کو مستحکم بنا نے اور علا قائی قانو ن ساز اداروں کو قریب لانے کے لیے اس کا نفرنس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ایشیا ءبھر کے اراکین پا رلیمنٹ کواس کا نفرنس میں غربت کے خاتمے ،مساوی حقوق ،خوا تین کی نما ئندگی،پا ئیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور نو جو انو ں کی شمو لیت کے زیر با عث لا ئے جا نے والے مو ضوعا ت پر تبادلہ خیا ل کا حصہ ہو نگے جبکہ  کا نفرنس کا مقصد مشترکہ مفادات کے لیے ملکر کا م کر نا ہے۔

کا نفرنس میں جو اراکین پا رلیمنٹ اور شخصیا ت شرکت کر رہی ہیں ان میں یو گنڈ ا کی پا رلیمنٹ کےا سپیکر اور سی پی اے کے مو جو دہ صدر ،بر طا نیہ کی

پا رلیمنٹ کے رکنLord Purvis of Tweedملا ئیشیا کی پا رلیمنٹ کی رکن Dr.Noraini Bint Ahmad،چیئر پرسن آف سی پی اے ایگزیکٹیو کمیٹیEmilia Lifakaاور سیکر ٹری جنرل سی پی اے ،اکبر خان ،ا سپیکر گلگت بلتستان قا نو ن ساز اسمبلی فد ا محمد نو شاد،ا سپیکر آزاد کشمیر قا نو ن سا ز اسمبلی شاہ غلا م قادر کے علا وہ پا کستان اوربین الا قوامی اعلیٰ شخصیا ت اور اراکین پارلیمنٹ اور مبصرین شا مل ہیں۔ اس کے علاوہ سی پی اے کی ایشیاءریجن میں بنگلا دیش ،سر لنکا ،پا کستان کی قومی اسمبلی ،سینٹ آف پا کستان اور چاروں صو بائی اسمبلیا ں  بھی شامل ہیں ۔

وی این  ایس ،اسلام آباد