بورے والا ، 10 مئی (اے پی پی ): ہمت اور حوصلہ بلند ہو تو کوئی مشکل آڑے نہیں آتی ہے ایسی ہی ایک مثال ضلع وہاڑی کے نواحی گاوں 37ڈبلیو بی رضاکالونی کے رہائشی بھٹہ مزدور یعقوب کی باہمت اور قابل رشک بیٹی انیتا کی ہےجو پیدائشی طور پر دونوں بازوؤں سےمعذور ہے لیکن اس نے کبھی اس معذوری کو اپنی مجبوری نہیں بننے دیا۔ دونوں بازوؤں سے  محروم انیتا، پاؤں کی مدد سے لکھ کر اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہے۔

انیتا  لکھنے سے لے کر کھانے پینے کے سب کام اپنے پاؤں سے کرتی ہے ۔یہ غریب اور باہمت بیٹی ایم ایس سی فزکس کی طالبہ بھی ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث  والد کا کام ختم  ہونے سے  گھر کے حالت بدتر ہو  چکے ہیں۔ یہ باہمت بیٹی، اپنی بہن اور والدہ کے ساتھ مل کر کپڑے سلائی کرکے اپنے خاندان کی مدد کررہی ہے۔

 انیتا ایسے حالات میں کسی مسیحا کی منتظر ہے ۔ انیتا نے حکومت  سے اپیل  کی ہے کہ اسے کوئی مستقل روزگاہ فراہم  کریں تاکہ وہ باعزت طور پر اپنا اور اپنے گھر والوں کا سہارا بن سکے۔ایسی باہمت بیٹی کسی بھی  قوم کا فخر ہوتی ہے  ۔

اے  پی پی /اصغر علی جاوید /قرۃالعین