اسلام آباد، 24 اکتوبر (اے پی پی) :دو روزہ62 واں چلڈرن لٹریچر فیسٹیول، ادارہ ء تعلیم و آگہی کے تعاون سے لوک ورثہ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا ،جس کی  متعدد سرگرمیوں اور سیشنز میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ فیسٹیول آکسفورڈ یونیورسٹی پریس(OUP) ،اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشنز(OSF) ،آکسفیم،برٹش کونسل، اتحاد اسٹیل ملز،فی میل ایجوکیشن ٹرسٹ بلوچستان، سائیٹ سیورز اور ملینئم ایجوکیشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا ،جس میں طلبہ، والدین، ٹیچرز، اہل علم، تعلیم سے وابستہ لوگوں اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

فیسٹیول میں کئی سیشنز سے جن میں انکل سرگم اور گوگی شو،  ” تھیٹر والے کا ” بچے ہمارے زمانے کے” موضوع پر خصوصی کھیل، خالد انعم کی مطالعہ کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ” دوستی کتابوں سے” کے سیشن میں بچوں کے ساتھ گفتگو ، تقریری مقابلے، کارٹون میکنگ، اسٹریٹ تھیٹر، بک کرافٹ میکنگ شامل ہیں۔

برٹش کونسل لائبریری نے ٹائنی ٹیلز، قصہ کہانی، آرٹس اینڈ کرافٹس،گیمز،فوٹو بوتھ او برطانوی آرٹسٹس کی طرف سے بچوں کی کتابوں کے نمونے کی نمائش جیسی مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔

طلبہ نے کلائیمیٹ جسٹس اور تعلیم کے حق کے بارے میں مارچ کیا اورMy City My Heritage ،یہ ہے اسلام آبادکے حوالے سے ایک فوٹو واک اور ایگزیبیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔

سورس: وی این ایس اسلام آباد