اسلام آباد،31 اکتوبر(اے پی پی ):تیز گام ایکسپریس  جو کہ  گزشتہ  روز  کراچی  سے روالپنڈی  کیلئے روانہ  ہو ئی آ ج  صبح  رحیم  یار خان  ، لیاقت پور پہنچنے  پر حادثہ کا شکار ہوئی ۔حادثہ سلنڈرپھٹنے سے ہوا  جس کے نتیجہ میں تین بوگیوں میں آگ لگ گئی ہیں ۔آگ  لگنے سے پینسٹھ افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آتشزدگی  کا یہ واقعہ  اس وقت  پیش آیا جب بعض مسافروں سے  ناشتہ بنانے  کیلئے  گیس کا چولہ جلایا تو گیس  سلنڈر کے دھماکے سے  تین مسافر  بوگیاں آگ  کی لپیٹ میں آ گئیں  ، زخمیوں کوقریبی ہسپتالوں میں منتقل کیاجارہاہے جبکہ امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

سورس: وی این  ایس،  اسلام آباد