لاہور,7مئی  (اے پی پی):محکمہ صنعت وتجارت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں قائم رمضان بازاروں میں اب تک 10 کلو آٹے کے 78لاکھ 91ہزار 993 تھیلے فراہم کیے گئے ہیں۔جن میں سے375 روپے فی تھیلہ کے حساب سے 66لاکھ 76 ہزار 230 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں۔ 6مئی کو رمضان بازاروں میں 2 لا کھ 72 ہزار387 تھیلے فراہم کیے گئے جن میں سے 3 لاکھ 14 ہزار 492 آٹے کے تھیلے فروخت ہوئے۔مزید براں شوگر ملوں سے اب تک 27688108کلو گرام چینی اُٹھائی گئی جس میں سے18034293کلو گرام چینی فروخت ہوئی۔ 6 مئی کو شوگر ملوں سے 17لاکھ 76 ہزار 601 کلو گرام چینی اُٹھائی گئی اور رمضان بازاروں میں 10 لاکھ 47 ہزار 777کلو گرام چینی 65روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں میں اب تک مرغی کا گوشت1633137 کلو گرام فروخت ہوا جب کہ84846 درجن انڈے فروخت ہوئے۔ 6مئی کو رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت 379 روپے فی کلو گرام جبکہ کھلی مارکیٹ میں 389 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوا۔ جبکہ انڈے رمضان بازاروں میں 130 اور کھلی مارکیٹ میں 135 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوئے۔ رمضان بازاروں میں قائم زرعی فیئر پرائس شاپس پر پیاز، آلو، ٹماٹر سمیت دیگر 13 اشیاءضروریہ نوٹیفائیڈ ڈی سی ریٹس سے 25 فیصد کم قیمتوں پر فروخت ہوئیں جبکہ کھلی مارکیٹ میں اشیاءضروریہ کی اوسط قیمتیں،20 کلو آٹے کا تھیلہ 872 روپے، گھی 249روپے فی کلو گرام، باسمتی چاول 128، مٹن 816، بیف 424، مرغی کا گوشت 388، دال چنا128، دال مسور135، دال ماش 239، دال مونگ 194، چینی 85، آلوفریش51، ٹماٹر23، پیاز23روپے فی کلو، روٹی7 روپے، دودھ 82 روپے فی لیٹراور انڈے 136 روپے فی درجن رہی۔ رمضان المبار ک کے دوران اشیاءضروریہ کی طلب و رسد قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کے لیے 1201 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور اِن مجسٹریٹس نے 6 مئی کو 13 ہزار 122 انسپکشنز کیں۔1899 اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر 92مقدمات درج ہوئے اور53 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر 31 لاکھ 62 ہزار900 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ضلع ملتان میں خلاف ورزیوں پر سب سے زیادہ 5لاکھ94 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ ضلع خوشاب میں سب سے کم 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کے لیے 1338انسپکشنز کی گئیں، 46 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پرقانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔رپورٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 65چھاپے مارے گئے، ذخیرہ اندوزوں سے چینی کے 332،گندم کے 37014تھیلے برآمد کیے گئے جبکہ 36ہزارکلو گرام دالیں بھی ریکور کی گئیں اور 8سٹور اور گودام سیل کردیئے گے۔