اسلام آباد۔3جون  (اے پی پی): رکن ملی مجلس پارلیمنٹ آذربائیجان ملاحت ابراہیم گیزی نے اے پی پی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  آذربائیجان  اور پاکستان کی تاریخی دوستی ہے۔ آذربائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مکمل ہمائیت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو فتح نصیب ہو گی۔