اسلام آباد،07اکتوبر(اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے طرز میں  فلاحی ریاست میں  کمزور طبقات کی ذمہ داری  ریاست خود لیتی ہے، یہی  تبدیلی کا آغاز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احساس پروگرام کے تحت احساس سلانی  لنگر خانہ  سکیم کا  افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق  اس سکیم کے تحت 112  لنگر خانے  فلحال کھولے گئے ہیں  جن کے تعداد بتدریج بڑھتی جائے گی،یہ اپنے طور کا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ احساس پروگرام کے ساتھ سیلانی لنگر خانے کا افتتاح ملک کے ان مستحق لوگوں کے لیے کیا گیا ہے جو کھانے سے محروم ہیں اور اس کی بنیاد ریاست مدینہ کے اصولوں سے ہی لی گئی ہے۔

معان خصوصی  برائے اطلاعات  ونشریات  نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا  ہے کہ  لنگر سکیم  سے معاشرے کے نادار طبقوں  کیلئے ہمداردی اور انسانیات کی خدمت کے جذبے کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں احساس کے جذبے کو عام کرنے سے سماجی مسائل حل کرنے میں بڑی کامیابی  ملے گی۔

غریب اور مستحق طبقے کیلئے پناہ گاہیں، آسان قرضہ ، لنگر سکیم اور احساس کارڈ جیسے  اقدامات بلا شبہ ریاست مدینہ  کے طرز پر فلاحی ریاست کی جانب سفر کا  آغاز ہے۔

وی این ایس، اسلام آباد