پشاور، 04 مئی (اے پی پی):خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122)  نے کورونا وائرس کیخلاف جراثیم کش سپرے کے لیے نئی گاڑی متعارف کرادی جو اندرون شہر اور تنگ علاقوں میں جراثیم کش سپرے کریگی۔

اس نئی گاڑی کے بارے  میں ریسکیو 1122 ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے ریسکیو1122 نے اندرون شہر کی تنگ گلیوں میں جراثیم کش سپرے کے لیے نئی سوزوکی متعارف کی ہے جس میں 400 لیٹر سے زائد پانی کی گنجائش موجود ہے۔

اس سوزوکی میں 12 والٹ کی موٹر فل پریشر کے ساتھ تقریباً 1گھنٹہ کام کرتی ہے۔ ابتدائی طور پر ایک گاڑی تیار کی گئی ہے جبکہ تین گاڑیاں تیاری کے مراحل میں ہیں جو جلد ہی ریسکیو1122 فورس کا حصہ بن جائیں گی۔

 ریسکیو1122 صوبے کے26اضلاع میں مسجدوں، قرنطینہ سینٹرز، گلی محلوں اور شاہراہوں پر روزمرہ کی بنیاد پر جراثیم کش سپرے کررہی ہے۔

اے  پی پی /صائمہ حیات/حامد