اسلام آباد، 05  اگست (اے پی پی): ریلوے عجائب  گھر میں قیام پاکستان کے وقت سے موجود  تاریخی برتن برصغیر پاک و ہند میں دو نظریے کی زندہ مثال ہیں۔

ہندو مسلم برتن یہاں آنے والے سیاحوں اور تاریخ دانوں کے لیے  قیام پاکستان کی جدوجہد، ہمارے آباٶ اجداد کی قربانیوں اور دو قومی نظریے کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔

مسلمانوں اور ہندوٶں کے برتنوں کا الگ الگ ہونا نہ صرف تاریخ کا آئینہ دار ہے بلکہ دونوں قوموں کے  جدا گانہ تشخص  ہونے کا عکاس ہے۔

اے پی پی/سدرہ/قرۃالعین