اسلام آباد،26مئی  (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف  فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ریکو ڈک کیس میں برطانوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آخری وقت تک پاکستان کا دفاع کریں گے فروغ نسیم نے کہا کہ برطانوی عدالت کے فیصلے کے بعد  پی آئی اے کے منجمد تمام اثاثے ریلیز ہوگئے ہیں  اور  کہا       کہ  پوری قوم، وزیر اعظم سمیت سب کو ریکوڈک کیس میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کو بھرپور کامیابی ملی۔ پاکستان کو بھرپور کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ  جب حکومت آئی تو حکومت کو بہت سے مسائل کا سامنا تھا، ساڑھے 6 بلین ڈالر جرمانے کا سامنا تھا، لڑکھڑاتی معیشت سمیت بہت سے بین الاقوامی کیسز کا بھی سامنا تھا۔فروغ نسیم نے کہا کہ کامیابی کے لیے سب نے بہت محنت کی۔انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم کی ہدایات پر میری سربراہی میں خصوصی کمیٹی بنائی گئی ۔وزیر اعظم عمران خان نے اس کیس میں ذاتی دلچسپی لی ہے  ، امریکی اور برطانوی وکلا   سے مشاورت کی، موجودہ اور سابق اٹارنی جنرل کا کردار بھی اہم تھا، احمد عرفان کا کردار بہت اہم تھا، احمد عرفان کے لیے ستارہ امتیاز کی تجویز دی ہے ، ائیر مارشل ارشد ملک نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔