اسلام آباد، 29 اگست  (اے پی پی): پاکستان میں ورک پلیس ہراسمنٹ قونین کو مضبوط اور بہتر کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں سائبر اور ڈیجیٹل ہراسمنٹ قوانین بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں جس کے تحت  آن لائن  کی جانے والی ہراسمنٹ پرقابو پانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

فریڈم نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے ٹریننگ سیشن میں ماہرین کا کہنا تھا کہ قوانین لوگوں کو انصاف  فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ان قوانین کے حوالے سے آگاہی کے لیے اقدامات بھی  کیے جائیں ۔

سورس: وی این ایس ،اسلام آباد