اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی)روزنامہ جھوک سرائیکی کے بیوروچیف شاہد دھریجہ نے کہا کہ سرائیکی بڑی زبان ہے ،سرائیکی کتابوں کو سرکاری سطح پر چھپوانے کے اقدا مات کیے جائیں۔یہ بات انہوں نے پی این سی اے اسلام آباد میں مادری زبانوں کے حوالے سے عالمی دن کے موقع پر اے پی پی سرائیکی سروس سے بات کرتے ہوئے کی ۔انہوں نے کہا کہ مادری زبانوں کامیلہ سجانے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹ سے پورے ملک کے دانشوروں کا آنا ایک بڑی پیشرفت ہے ،آج ہر زبان کے ادیب،شاعر،دانشور،فنکاروں کی انڈس کلچرل فورم میں  شرکت زبانوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پیغام ہے کہ ماں بولی کے بغیر گزارہ نہیں ہے۔ہماری زبان ہی ہماری پہچان ہے ،وفاقی سطح پر ایسے میلے سے سرائیکی زبان کو بڑھنے پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا اور ایوان میں بیٹھے لوگوں کواحساس ہوگا کہ سرائیکی جیسی بڑی اور اہم زبان کے لیے اقدامات کیے جانے چاہییں۔

وی  این ایس،  اسلام آباد

Download Video