اسلام آباد،17 ستمبر(اے پی پی) :وزیراعظم کے ‘‘احساس’’ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا قدم،سرکاری ملازمین کو پینشنز ادائیگی کے لئے اکائوٹنٹ جنرل پاکستان نے سمارٹ کارڈ متعارف کرادیا ۔وفاقی حکومت کے اس اقدام سے  ضعیف العمر پینشنرز سکھ کا سانس لینگےکیونکہ نا  تو اب پینشن کے حصول کے لئے طویل قطاروں کی ضرورت ہوگی اور نا ہی خط و کتاب  کی جھنجٹ  رہے گی۔

ماضی میں پینشنز کو پینشن لینے کے لئے ڈاکخانوں میں جانا پڑتا تھا جب کہ اب یہ رقم  تنخواہ ہی کی طرح براہ راست ان کے اکاوئنٹ میں پہنچا دی جائے گی ۔اس اقدام کا ایک اور فائدہ یہ  بھی ہے کہ ریٹارئر ہونے کے بعد بھی سرکاری ملازم اپنی شناخت برقرار رکھ سکے گا ۔

 اے جی پی آر  کا متعارف کردہ پینشن کا یہ جدید نظا م  لاکھوں سرکاری ملازمین کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد آسانیاں لانے کا سبب بنے گا جو موجودہ حکومت کا ایک قابل تحسین عمل ہے ۔

اے پی پی/سہیل /طاہرمحموداعوان