اسلام آباد، 03 جون (اے پی پی ):وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید   نے کہا ہے   کہ  وزیر اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئے وزارت آئی ٹی جس طرح کے اقدامات کررہی ہے وہ قابل ستائش ہے،سوات کیلئے     تین  آئی  ٹی  پارک  جبکہ   چترال ، شانگلہ ، مالاکنڈ،اپر   اور  لوئر دیر  میں  فور جی  سروس  کی  فراہمی کا  معاہدہ  طے پا  گیا ہے ۔

اس  حوالے  سے منعقدہ   تقریب سے خطاب  میں   وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید  نے سوات کیلئے دو اہم ترین منصوبوں کے آغاز پر وفاقی وزیر سید امین الحق کا شکریہ ادا کیا ، ان کا کہنا تھا کہ۔ سوات کے لوگ بڑے ملنسار اور مہمان نواز  ہونے کے ساتھ انتہائی قابل اور ہنر مند ہیں   ڈیجیٹلائزیشن کے اس دور میں سوات کے مکینوں کو آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی انھیں اپنی قابلیت اور صلاحیتیں دنیا کو دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔