چترال ، 20 اکتوبر (اے پی پی ):پاکستان سنٹر آف ایکسلنس، ریسرچ اینڈ سیکورٹی سٹڈیز کی جانب سے یونیورسٹی آف چترال میں طلباء و طالبات کیلئے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا بنیادی مقصد بچوں میں تنقیدی سوچ، برداشت، تحمل، انسانی حقوق پر معلومات اور لیڈر شپ کی ترغیب سکھانا تھا تاکہ انہیں   معلوم ہو کہ سوال کیسے کرنا ہے اور ا س کی اہمیت کیا ہےکیونکہ سوال ہی کے ذریعے ان کیلئے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔