اسلام آباد، اپریل 2 (اے پی پی): دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس نے خوف پھیلایا ہوا ہے اور لوگ مسلسل گھروں میں رہنے پہ مجبور ہیں وہیں سوشل میڈیا پہ ہیش ٹیگ # Whencoronavirusisover یعنی ‘جب کورونا وائرس ختم ہو گا’ ٹرینڈ کر رہا ہے، جس سے لوگوں کے مستقبل کے منصوبے اور مثبت سوچ کی عکاسی ہو رہی ہے۔

اسی ٹرینڈ سے وہ لوگ جو گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں انھوں نے اپنی ہمت بڑھانے اور دوسروں کو بھی روشن مستقبل کی امید دلانے کی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔

اس ٹرینڈ کے ذریعے لوگ یہ بتا رہے ہیں کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد وہ اپنی کون کون سی خواہشات پوری کریں گے جس میں سب سے ذیادہ لوگ اپنے پسندیدہ کھانے کھانا چاہتے ہیں، اپنے دوستوں سے ملنا چاہتے ہیں جبکہ بچے پارکس میں اور اپنے تعلمی اداروں میں جانا چاہتے ہیں۔

اے پی پی/cdrھامد