بورے والا،13مئ(اے پی پی):سول سوسائٹی نیٹ ورک بورے والا کی طرف سے ماہ رمضان سے قبل بھی لاک ڈاون کے دوران شہریوں کو 20 روپے میں معیاری کھانے کی فراہمی کے بعد یکم رمضان سے روزہ 1500 روزہ داروں کو روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگ زیب کی زیر نگرانی شہر کے مختلف مقامات پر فوڈ وین کے ذریعے افطار پیک کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 فوڈ وین ٹی ایچ کیو ہسپتال کے علاوہ مختلف علاقوں میں جاکر افطاری کا سامان تقسیم کر کے اپنی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے، فوڈ وین کو دیکھ کر بچے بوڑھے جوان قطار بنا کر افطاری کا سامان وصول کرتے ہیں۔

 سول سوسائٹی کی یہ فوڈ وین ماہ رمضان کے علاوہ سارا سال شہریوں کو معیاری اور سستا کھانا فراہم کر کے خدمت خلق کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔

اے پی پی/اصغر علی جاوید/حامد