اسلام آباد، 02 جون(اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے قومی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو بااختیار بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سو ارب کے کامیاب جوان پروگرام میں سے پچیس ارب لڑکیوں کیلیے مختص کیے گئے ہیں،جن میں سے ڈیڑھ ارب روپے دیئے جا چکے ہیں۔انہوں نے تمام لڑکیوں سے اپیل کی کہ وہ اس پروگرام میں خود کو جلد سے جلد رجسٹرڈ کر لیں تاکہ معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں۔