اسلام آباد،01 اگست (اے پی پی): سو سال سے بھی زیادہ پرانا گولڑہ ریلوے اسٹیشن نہ صرف پاکستان کی تاریخ کا عکاس ہے بلکہ نئی نسل کے لیے تاریخی  معلومات  حاصل کرنے کا  اہم ذریعہ بھی ہے۔

اسلام آباد کے ای الیون سیکٹر کے قریب واقع یہ اسٹیشن 1881ء  میں برطانوی دور حکومت میں قائم ہوا اور اس اسے  1912 ء میں اپ گریڈکیا گیا، اسکا سابقہ نام نارتھ ویسٹرن ریلویز تھا۔

 گولڑہ ریلوے میوزیم میں ریلوے کی تاریخ کی نایاب اور نادر اشیاء کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جس کا مقصد ریل کے 150 سال قدیم ورثے کو محفوظ اور برقرار رکھنا ہے۔

 اسی ریلوے اسٹیشن میں سیاحوں کے لیے برطانوی دور حکومت کا قدیم اسٹیم انجن اپنی اصل حالت میں موجود ہے جبکہ ونٹیج سیلونز بھی اس میوزیم کا حصہ ہیں جو کہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ان میں سے ایک سیلون آخری وائسرائے لارڈ مائونٹ کے بیڑے کا حصہ تھا ۔ یہ ایک اہم بات ہے کہ اس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی کراچی سے لاہور کے دوران میزبانی کی گئی تھی۔

وی این ایس،اسلام آباد