اسلام آباد، 30اکتوبر(اے پی پی ):پاکستان نے سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیوجی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر  50 روپے مالیت کا  یادگاری سکہ جاری کیاہے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے فیس بک اکائونٹ پریادگاری سکے کی تصویرجاری کی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ یادگاری سکے کے ایک رخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان کندہ ہے جب کہ دوسرے رخ پر سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ کی تصویر ہے، ساتھ ہی گرو نانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ درج ہیں۔

 سکھ برادری نے سکے کے اجرا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وی این ایس، اسلام ٓٓباد