اسلام آباد، 14 اکتوبر (اے پی پی):  پاکستان ریلوے نے سکھ یاتریوں کے لیے ننکانہ صاحب سے کراچی کے لیے خصوصی ٹرین چلائی جو صبح 10 بجے روانہ ہوئی  ۔  خصوصی ٹرین  میں سکھ یاتریوں کو تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں جب کہ ٹرین  کا  ایک حصہ گوروگرنتھ کے لیے بھی مختص کیا گیا ہے۔   یہ یاتری سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔

وی این ایس اسلام آباد