اسلام آباد، 02 جون(اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم عمران خان  سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

بدھ کو یہاں قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بہت سے مواقع ہیں ایک طرف کے ٹو ہے تو دوسری طرف بحیرہ عرب ہے ،ہماری زمین سیاحت کے لئے متنوع ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں مذہبی، ماحولیاتی اور ثقافتی سیاحت بھی موجود ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دنیا تعاون سے چلتی ہے، ایکو ممالک کی اس کانفرنس کا انعقاد بہت خوش آئند ہے، سب مل کے سیکھ کے چلیں گے تو ترقی ہو گی۔