اسلام آباد ،22ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ڈینگی وائرس کے پھیلائو کی روک تھام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،سیاسی جماعتیں صحت کے مسائل پر سیاست سے گریز کریں ۔

اتوار کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ  ڈینگی وائرس کا پھیلاو روکنے کےلئےتمام ضروری انتظامات کئے جارہے ہیں اور مرکز اور صوبوں کے درمیان رابطے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے

معاون خصوصی نے بتایا کہ  کےلئے قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں ایک ہنگامی صحت مرکز قائم کیاگیا ہے جہاں پر ڈینگی سے متعلق تمام ضروری معلومات موجود ہونگی۔

 ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ ملک بھر میں ٹیسٹوں کے ذریعے ڈینگی کے دس ہزار سے زائد مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے

  معاون خصوصی نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی پر سیاست سے گریز کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے آگے آئیں

وی این ایس