اسلام آباد ، 14 اگست (اے پی پی): سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پاکستانی قوم کو جشن آزادی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن پاکستانی قوم عہد کریں کہ اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہے، آج کے دن کشمیریوں کی آواز بننے کا بھی عہد کریں۔

 پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو جشن آزادی مبارک ہو۔ آج کے دن پاکستانی قوم عہد کریں کہ پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کشمیریوں کی آواز بننے کا عہد بھی جائے۔ پاکستانی قوم کو جشن آزادی مبارک ہو۔آج کے دن پاکستانی قوم عہد کریں کہ پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔ آج کے دن کشمیریوں کی آواز بننے کا عہد بھی کیا جائے۔