اسلام آباد، 26جولائی(اے پی پی ): تین روزہ  مینگو فیسٹیول کا آغاز اسلام آباد کے سینٹورس مال میں ہو گیا ہے۔28جولائی  تک  جاری رہے والے اس مینگو  فیسٹیول کا  انعقاد سینٹورس مال اور نواز شریف ایگریکلچرل  یونیورسٹی  کے مشترکہ  تعاون سے کیا  گیا، جس کا  افتتاح  عرب  امارات  میں پاکستان  کے سفیر  حامد ابراہیم ابراہیم  اور پنجاب  کے وزیر  زراعت نعمان لنگڑیال نے کیا۔

اس موقع پر  سینٹورس ما ل کے صدراور پنجاب انویسٹمنٹ بورڈ کےسربراہ  سردار تنویر الیاس ، سینٹورس مال   کے نائب  صدر  سردار  یاسر ، ازبکستان کے سفیر  فرقت سدو کو، نواز شریف یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف اور نامور سیاسی  و سماجی شخصیات  مختلف ممالک کے ڈپلومیٹس اور دیگر عمائدین شہر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر  دوست ممالک کے سفراء ، عمائدین  شہر، زراعت کے شعبے سے  وابسطہ  معتبر اشخاص اور میڈیا نمائندگان نے  نمائش کے انعقاد پر   سردار تنویر الیاس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ  جس انداز  سے سردار تنویر الیاس آموں کے کاروبار کی  اندرونی اور بیرونی ملک  ترویج   کر رہے ہیں  یقیناً وہ دن  دور نہیں  جب پاکستانی آم دنیا کی سب سے بڑی صنعت بن جائے گا۔

نمائش میں  مختلف اقسام  کے آموں  کے  متعدداسٹال  لگائے  گئے  ہیں جبکہ  نمائش  سے  اسلام آباد ، روالپنڈی سمیت  ملک بھر کے  ہزاروں شہری مستفیض ہو رہے ہیں۔

اے پی پی /حمزہ/حامد