راولپنڈی،31 مارچ(اے پی پی ):سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے  کل رات گئے کورونا سے متاثرہ سیل شدہ علاقوں اور قرنطینہ سینٹروں کا دورہ کیا۔ ان علاقوں میں ڈی اے وی کالج روڈ، اکال گڑھ، ڈھوک کشمیریاں اور مجسٹریٹ کالونی میں سیل شدہ علاقوں شامل ہیں۔

سی پی او نے بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو نقد انعامات دئیے اور مشکل حالات میں ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش دی۔

سیل شدہ علاقوں میں سی پی او کو  دیکھ کر اہل علاقہ نے چھتوں اور بالکنیوں سے سی پی او سے بات چیت بھی کی اور ڈیوٹی سر انجام دینے پر راولپنڈی پولیس کو سراہا۔

شہریوں سے بات چیت کرتے ہوۓ سی پی او احسن یونس نے شہریوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور گھروں میں رہ کر حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کی اپیل کی۔

اے پی پی/ حمزہ رحمٰن/حامد