چاغی ، 30اکتوبر (اے پی پی ): بجٹ کی شفافیت یقینی بنانے کے لیے غیر سرکاری ادارے کی جانب سے دالبندین پریس کلب میں پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بجٹ کی تیاری میں عوامی شمولیت پر زور دیا گیا۔

سی پی ڈی آئی اور سی این بی اے کی تعاون سے منعقدہ پریس بریفنگ میں ہیپ کے ضلعی کوآرڈینیٹر عبدالوہاب شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ سی پی ڈی آئی نے پاکستان میں بجٹ کی شفافیت کی صورتحال کے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں صوبائی اور وفاقی سطح پر بجٹ سازی کے عمل میں کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

 انہوں نے بجٹ سازی میں تمام شراکت داروں کی مشاورت کو ضروری قرار دینے اور اس سلسلے میں تمام مراحل کے دوران عوام کی شمولیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی این بی اے پاکستان کے 110 اضلاع میں بجٹ کی شفافیت پر کام کرنے والی 70 سے سول سوسائٹی تنظیموں کا مشترکہ نیٹ ورک ہے۔

 انہوں نے کا کہ  وہ بجٹ سازی میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں جس کے تحت اس پورے مرحلے کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا بجٹ سازی کی شفافیت جانچنے کے لیے مختلف وفاقی اور صوبائی اداروں کو درخواستیں بھیجی گئی  جن میں سندھ اور بلوچستان سے کسی استدعا کا جواب نہیں ملا۔

 ان کا کہنا تھا کہ سی پی ڈی آئی کی سالانہ رپورٹ میں جو سوالات اٹھائے گئے وہ توجہ طلب ہیں۔ انہوں نے بجٹ سازی اور عملدرآمد میں شہریوں کی شمولیت کو قانونی تحفظ دینے کے لیے ضروری اقدامات پر بھی زور دیا۔

اے  پی پی / علی رضا/حامد