اسلام آباد،11جون  (اے پی پی):شہریوں نے وفاقی بجٹ کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی بجٹ 2021-22عوام دوست بجٹ ہے ۔ شہریوں نے بجٹ تقریر کے بعد قومی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مشکل ترین معاشی حالات میں حکومت نے ایک متوازن بجٹ پیش کیا اور عام شہری کو ریلیف دینے کے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ۔بجٹ میں مزدور کی کم ازکم اجرت 20000روپے کرنے کا بھی خیرمقدم کیا گیا ۔شہریوں نے کہاکہ بجلی اور خوراک کے شعبے میں سبسڈی بھی قابل ستائش ہے ۔