اسلام آباد ،03 اپریل (اے پی پی ): کورونا سے بچاؤ کے لیے  اسلام آباد انتظامیہ کے احکامات کے مطابق شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کی مشترکہ چوکیوں پر سخت نگرانی کا سلسلہ  جاری  ہے۔ اس سلسلے  میں جہاں شہر کے تمام تجارتی اور صنعتی مراکز بند رہے اور ٹریفک بھی نا ہونے کے برابر رہی وہاں عوام کا  حکومت سے تعاون بھی نظر  آیا، لوگوں کی بہت کم تعداد دیکھنے میں آئی وہ بھی جو  انتہائی مجبوری کے تحت باہر آ ئے تھے۔

اے پی پی /ناہید /قرۃالعین