اسلام آباد،21 اکتوبر  (اے پی پی): وفاقی وزیر براۓ ریلوے  شیخ رشید احمد نے لال حویلی کو بہت جلد خواتین یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے  جب کہ لال حویلی کے قریب سجان سنگھ کی تاریخی حویلی بھی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کو دی جا چکی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اور انکی حوصلہ افزئی کے لیے یہ اقدام  کر  رہے ہیں۔

اس سے پہلے بھی شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کی مختلف عمارتوں کو تعلیمی اداروں کے لیے استعمال کرنے کے اقدامات کیے جس سے طلبا کے لیے اعلی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

وی این ایس اسلام آباد

Download video