لاہور ،یکم اپریل (اے پی پی ): صوبائی حکومت  کا احسن اقدام ،پنجاب انصاف امداد پروگرام آج سے شروع ہوگا جس کے تحت امیدواران آن لائن/ایس ایم ایس کے ذریعے اپلائی کریں گے اور تصدیق کے بعد 4ہزار روپے فی خاندان ادا کئے جائیں گے-

پنجاب انصاف امداد پروگرام کے تحت 25لاکھ خاندانوں کو فی کس 4ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی جس کے لئے پنجاب حکومت نے 10 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ انصاف امداد حاصل کرنے کے لئے فارم کے حصول اور جمع کروانے کے لئے کسی دفتر نہیں آنا پڑے گا بلکہ ایس ایم ایس /آن لائن اپلائی کیا جاسکے گا،پروگرام کو فول پروف اور کرپشن فری بنانے کے لئے کسی قسم کی سرکاری مداخلت نہیں ہوگی۔ امیداواران کے کوائف کی تصدیق کے بعد انہیں 4ہزار روپے ادا کردئیے جائیں گے –

اے  پی پی /لاہور /قرۃالعین