پشاور، 15دسمبر(اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں ملک میں موجود اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے مثالی اقدامات اٹھا رہی ہیں اور ملک میں ہر جگہ ہر فورم پر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں  منگل کو یہاں  اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی ولسن وزیر سے ملاقات کے دوران کیا ،ملاقات میں اقلیتی امور اور کرسمس تقریبات میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی۔

 ولسن وزیر نے بھی کرسمس تقریبات میں کورونا بچاؤ کیلئے حکومتی طے شدہ ایس او پیز اور احتیاطی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کرنیکی یقین دہانی کرائی۔