پشاور،19 اپریل(اے پی پی): خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے اتوار کو یہاں ضلع خیبر کا دورہ کیا اور جمرود فورٹ میں

30 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونیوالے 7 قرنطینہ سنٹرز کا افتتاح کیا جہاں افغانستان سے واپس آنے والے افراد کو قرنطین کیا جائیگا۔

ان سنٹرز میں تقریبا 1500 افراد کی گنجائش ہے اور اب تک افغانستان سے آئے 713 افراد قرنطینہ سنٹرز میں ہیں جنکو پہلے قرنطینہ سنٹرز پھر آئسولیشن اور اس کے بعد ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں رکھا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر نے مشیر اطلاعات کو قرنطینہ سنٹرز میں موجود سہولیات اور دیگر ضروریات پر تفصیلی بریفنگ بھی  دی۔

اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین