اسلام آباد، 20ستمبر  (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور سماجی فلاحی ادارے دی ایشیا فاؤنڈیشن کی جانب سے بیس ہزار نان پلاسٹک بیگ عوام میں تقسیم کیے جائیں گے۔ بیگ پٹ سن سے تیار کیے گئے ہیں جن پر تقریباً 140 روپے فی بیگ خرچ آیا ہے۔

ایشیا فاؤنڈیشن کی ٹیم نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت کا پلاسٹک بیگ پر پابندی لگانے کا اقدام نہایت خوش آئند ہیں۔ ادارے نے اپنے طور پر یہ فیصلہ کیا کہ اس اقدام کو سراہا جائے چنانچہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ پٹ سن کے بیگ تیار کروا کر انہیں عوام میں مفت تقسیم کر دیا جائے۔ٹیم  کا  یہ کہنا تھا کہ انہیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، پاکستان میٹ آفس ، پی سی آر ڈبلیو آر اور دیگر اداروں کی جانب سے تعاون حاصل رہا۔

سورس وی این ایس اسلام آباد