اسلام آباد، 17 جولائی (اے پی پی): عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔عالمی عدالت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گی۔ عالمی عدالت انصاف کے صدر اور جج عبدالقوی احمد یوسف بھارتی اپیل کا فیصلہ سنائیں گے۔

آخری سماعت میں پاک بھارت دونوں وفود نے شرکت کی تھی ،سماعت کے دوران بھارت کی طرف سے ہریش سالوے نے دلائل پیش کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے خاور قریشی نے بھرپور کیس لڑا۔ عالمی عدالت نے 21 فروری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

دیکھنا یہ ہے کہ عالمی عدالت انصاف ، انصاف کے تقاضوں کو کیسے پورا کر پاۓ گی۔

اے پی پی / حمزہ رحمٰن/حامد