سکھر،یکم مئی(اے پی پی):ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں لیبر ڈے کے موقع پر مزدور طبقے سے اظہار یکجہتی کیلئے حلیم بھیجنے والے ریڑی بان کے گھر پہنچ گئے،ترجمان پولیس کیمطابق ریڑی بان کے گھر راشن  اور مالی امداد سمیت ،ضروری اشیاءفراہم کیں گئیں اور خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر ایس ایس پی سکھر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاو ن کی وجہ سے سب سے متاثر ہونے والا طبقہ دیہاڑی دار مزدور ہے، مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے گھروں تک راشن پہنچایا جائے تاکہ انکی مشکلات میں کمی آسکے جو محنت کرکے روزانہ کی اجرت کما کر اپنے بچوں کو رزق حلال کھلاتے ہیں۔

اے پی پی /سکھر/حامد