اسلام آباد، 30 اپریل (اے پی پی ): معروف مذہبی اسکالر و محقق صاحبزادہ ڈاکٹر محمد معین الدین شاہ جمالی نے کہا ہے کہ علماء ،حکومت معاہدہ شریعت کے عین مطابق ہے۔

اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ شریعت نے وضو گھر سے کر کے مسجد جانے کو احسن قرار دیا ہے، فرض نماز کی ادائیگی سے پہلے اور بعد کی سنتیں اور نوافل گھروں میں ادا کرنا افضل ہے، اس لیے فرض نمازیں مسجد میں بقیہ عبادات گھروں میں ادا کریں  ۔

انہوں نے مزید  کہا کہ   مساجد کو دھونا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا سب کےلیے ضروری ہے،  تمام مکاتب فکر کے جیّد علماء حکومتی معاہدے میں شامل ہیں، سب ملکر اسے کامیاب بنائیں۔

اے پی  پی /حمزہ /حامد