اسلام آباد ، 16 اپریل (اے پی پی ): چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں تمام مساجد کا شیڈول ایک جیسا ہو گا، اس حوالے سے علماء اکرام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان اکا برین علماء اور مجتہدین نے کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے گھروں میں عبادات کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ جان کی حفاظت فرض ہے لہذا  ہمیں غیر معمولی حالات میں شرعی احکامات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  سماجی فاصلہ کا خیال رکھتے ہوئے ہمیں حفاظتی تدابیر پر عمل  کرنا  چاہیے۔

اے پی پی/ضیا /قرۃالعین