اسلام آباد، 18 مئی (اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے کہا کہ  آج پاکستان اور چائنہ کی دوستی کو ستر سال ہو گئے ہیں، پاکستان کے ہر مشکل وقت میں اگر کوئی ملک کھڑا رہا ہے اور پاکستان کا ہر اچھے برے وقت میں ساتھ دیا ہے تو وہ چائنہ ہے، چائنہ کے ساتھ دوستی پر ہمیں فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہو یا اکانومی کے مسائل یا پھر کرونا وائرس سے پیدا شدہ حالات ہوں چائنہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، اسی طرح پاکستان نے بھی ہمیشہ چائنہ کے ساتھ دوستی نبھائی ہے اور چائنہ کے قیام سے لیکر آج تک چائنہ کے ساتھ ہے ۔