اسلام آباد ، 19 دسمبر (اے پی پی ): ممبر قومی اسمبلی شاہین سیف اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح وبہبود کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہے اور مستحق افراد کو رہائش، خوراک، صحت اور تعلیم جیسی سہولیات کی فراہمی فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

احساس لنگر  کے دورے کے موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو کے دوران شاہین سیف اللہ کا کہنا تھا کہ غربت و بیروزگاری کے خاتمے کیلئے عوام کو ہنر کی فراہمی ایک اہم قدم ہے کیونکہ ہنر مند افراد کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔

شاہین سیف اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی ترقی یافتہ فلاحی ریاست کے قیام کے لیے پرعزم ہے ، ملک کی ترقی کیلئے صحت تعلیم اور ہنر کی فراہمی سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

احساس لنگر میں خوراک کے معیار اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں لوگوں کو باعزت طریقے سے متوازن اور معیاری دو وقت کا  کھانا فراہم کیا جاتا ہے جسے مستحق اور غریب طبقے کے لوگ روزانہ کی بنیادوں پر مستفید ہو رہے  ہیں۔ ایسے اقدامات کو دور دراز علاقوں تک بھی پھیلایا جانا چاہیے تا کہ  زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس کا فائدہ پہنچایا جاسکے۔

وی این ایس ، اسلام آباد