ملتان،11جون  (اے پی پی):زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے مالی سال 2021-22کے بجٹ کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے عوام دوست بجٹ قراردیا ہے۔انہوں  نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت نے ملک کو مشکل حالات سے نکالا ان کی سر براہی میں ملک ترقی کی طرف رواں دواں ہے۔

شہریوں نے کہا کہ مشکل حالات کا مقابلہ عمران خان کی اعلی قیادت کا نتیجہ ہے۔ماضی کی تمام ادائیگیاں حکومت کو کرنا پڑیں ورنہ ملک دیوالیہ ہو جاتا۔ انہوں  نے کہا کہ نچلے طبقے کے گھرانوں کو صحت کارڈ دیا  جا رہا ہے  ۔تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایاگیا۔عام شہری کے بوجھ کو کم کیاگیا ہے جو کہ حکومت کا خوش آئند اقدام ہے۔