اسلام آباد، 26 جولائی ( اےپی پی): مفادِ عامہ کے لیے عید الا ضحیٰ پر حفاظتی ہدایات کا  پیغام وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کیا گیا۔

ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور سینا ٹائزر کا استعما ل کریں

چہرے پر ماسک ضرور پہنیں اور اگر ماسک گیلا یا گندہ ہوجائے توتبدیل کریں۔

جانوروں کو ہاتھ لگانےسے پہلے دستانے ضرور پہنیں

ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے مکمل اجتناب کریں، کسی بھی جانور یا سطح کو بلا وجہ ہاتھ مت لگائیں۔

 مویشی منڈی میں کھانے پینے سے گریز کریں۔

غلاظت صرف مقررہ کردہ جگہ پر پھینکیں۔بچوں اور بزرگ افراد کو منڈی میں لانے سے گریز کریں۔

 پانچ سے زیادہ افراد کسی جگہ مجمع نہ لگائیں۔ بچوں کو جانوروں سے کھیلنے نہ دیں۔

 اجتماعی قربانی کی کوشش کریں۔ سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، کھانسنے اور چھینکنے والے لوگوں سے خاص طور پر  فاصلہ رکھیں۔

وی این ایس، اسلام آباد